پیرس۔30جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپک گیمز، چین نے ڈائیونگ کے سنکرونائزڈ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔انگلینڈ نے چاندی اور کینیڈا نے برانز میڈل حاصل کیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ ڈائیونگ کے 10 میٹر سنکرونائزڈ مقابلے میں چین کے یانگ ہاؤ اور لیان جنجی نے عمدہ کارکردگی کی بدولت 490.35 پوائنٹس کے ساتھ سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔ برطانیہ کے تھامس …
چین نے پیرس اولمپکس میں ڈائیونگ کے سنکرونائزڈ مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا

مزید خبریں
پیرس۔30جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپک گیمز، چین نے ڈائیونگ کے سنکرونائزڈ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔انگلینڈ نے چاندی اور کینیڈا نے برانز میڈل حاصل کیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔
ڈائیونگ کے 10 میٹر سنکرونائزڈ مقابلے میں چین کے یانگ ہاؤ اور لیان جنجی نے عمدہ کارکردگی کی بدولت 490.35 پوائنٹس کے ساتھ سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔ برطانیہ کے تھامس ڈیلی اور نوح ولیمز نے 463.44 پوائنٹس کے ساتھ چاندی اور کینیڈا کے ریلن وینز اورناتھن زومبور مرے نے 422.13 پوائنٹس کے ساتھ کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔








