اسلام آباد ۔ 29مارچ (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کے پیش نظر اس آزمائش میں بھی پاکستان کا سچا دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اتوار کو حکومت چین کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم مشکل کی اس گھڑی میں چین کے …
چین نے کورونا وائرس کے پیش نظر اس آزمائش میں بھی پاکستان کا سچا دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29مارچ (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کے پیش نظر اس آزمائش میں بھی پاکستان کا سچا دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اتوار کو حکومت چین کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم مشکل کی اس گھڑی میں چین کے تعاون پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کے کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے اور تدارک کامشن بھرپور طریقے سے جاری ہے، اس سلسلے میں چین پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے اور اس مقصد کیلئے چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ ووھان سے آنے والی خصوصی پرواز میں تقریبا 6 ٹن سامان بھیجا گیا ہے۔ سامان میں 15 ونٹی لیٹرز، ماسک، میڈیکل کی دوسری طبی و حفاظتی اشیاء شامل ہیں۔ پاکستان میں چین کے سفیر نے امدادی سامان چیرمین این ڈی ایم اے لفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے حوالے کیا۔








