اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری تحریک انصاف اور پاکستان کے لئے انتہائی اہم منصوبہ ہے، یہ ہر صورت میں جاری رہے گا۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر سی پیک کے بارے میں ابہام پید اکرنے کے لئے بے بنیاد پراپیگنڈا …
چین پاکستان اقتصادی راہداری تحریک انصاف اور پاکستان کےلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے، یہ ہر صورت میں جاری رہے گا، عثمان ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری تحریک انصاف اور پاکستان کے لئے انتہائی اہم منصوبہ ہے، یہ ہر صورت میں جاری رہے گا۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر سی پیک کے بارے میں ابہام پید اکرنے کے لئے بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنوں کوچاہیے کہ لوگوں تک سچائی پہنچا کر اس پراپیگنڈے کا بھر پور مقابلہ کریں۔








