اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق 55 واں جائزہ اجلاس (آج) منگل کو منعقد ہو گا۔ اجلاس میں سی پیک کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ اجلاس میں …
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق 55 واں جائزہ اجلاس (آج) ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق 55 واں جائزہ اجلاس (آج) منگل کو منعقد ہو گا۔ اجلاس میں سی پیک کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کے نمائندے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ اس موقع پر سرمایہ کاری بورڈ، وزارت مواصلات و نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اور وزارت میری ٹائم افیئرز اور گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے تفصیلی پریزینٹیشن بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن، وزارت ریلوے، وزارت توانائی، حکومت بلوچستان اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔








