اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں1270 کلومیٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیںگی۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہراہوں کا یہ ڈھانچہ گلگت سے چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک تعمیر کیاجائے گا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے جبکہ بنیادی ڈھانچے …
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں 1270 کلومیٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی، حکام سی پیک اتھارٹی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں1270 کلومیٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیںگی۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہراہوں کا یہ ڈھانچہ گلگت سے چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک تعمیر کیاجائے گا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے جبکہ بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو فروغ ملے گا۔ چین اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک عملی نمونہ ہے۔








