اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):بحریہ یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس اور پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر نے پاکستان میں قائم چین کے سفارتخانے اور چائنہ میڈیا گروپ کے تعاون سے’’بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو: علاقائی روابط کی طرف ایک گیٹ وے‘‘ کے موضوع پر اسلام آباد میں ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جمعرات کو ہونے والی کانفرنس کا بنیادی مقصد علاقائی سٹیک ہولڈرز …
چین پاکستان اقتصا دی راہداری کے حوالے سے بین الاقوامی کا نفرنس
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):بحریہ یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس اور پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر نے پاکستان میں قائم چین کے سفارتخانے اور چائنہ میڈیا گروپ کے تعاون سے’’بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو: علاقائی روابط کی طرف ایک گیٹ وے‘‘ کے موضوع پر اسلام آباد میں ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جمعرات کو ہونے والی کانفرنس کا بنیادی مقصد علاقائی سٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک وسیع رابطہ قائم کرنا اور بی آر آئی کے ذریعے علاقائی تعاون کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے عوام سے عوام کے روابط کو بڑھانا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر آدم سعود نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں طلبہ کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بی آر آئی ایک فائدہ مند منصوبہ ہے اور یہ علاقائی انضمام کے تمام نقطہ نظر کا اشتراک کرتا ہے۔اس موقع پر چائنہ میڈیا گروپ اسلام آباد سٹوڈیو کی ڈائریکٹر حو پھنگ پھنگ نے اپنے خطاب میں بی آر آئی کی زبردست کہانیاں بیان کیں۔
انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کے کام کا تعارف کروایا۔ان کا کہنا تھا کہ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کی اردو سروس 1960 کی دہائی میں شروع کی گئی اور یہ باقاعدہ پروگرام اور و ڈیو پروڈکشن کرتی ہے۔ حو پھنگ پھنگ نے عوام سے عوام کے روابط کو فروغ دینے کے حوالے سے سی پیک کے فوائد بھی بیان کیے۔
اس موقع پر سابق ڈائریکٹر جنرل برائے انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک سٹڈیز، ریسرچ اینڈ اینالیسس میجر جنرل (ر) ڈاکٹر ثمریز ملک نے 21 ویں صدی کی جغرافیائی سیاست میں سی پیک کا تجزیہ پیش کیا۔









