اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاو جنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو چینی حکومت کی جانب سے نوول کرونا وائرس نمونیا سے نمٹنے کی مہارت رکھنے والی 8 رکنی طبی ٹیم اور امدادی سامان حوالہ کرنے کے بعد میڈیا سے …
چین پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑا ہے یاو جنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاو جنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو چینی حکومت کی جانب سے نوول کرونا وائرس نمونیا سے نمٹنے کی مہارت رکھنے والی 8 رکنی طبی ٹیم اور امدادی سامان حوالہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چینی سفیر نے کہا کہ چین متحرک و سرگرم عمل ہے، دونوں ممالک مخلص دوست اور مثالی بھائی ہیں۔جو ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت چین کی جانب سے بھجوائی گئی 8 رکنی طبعی ٹیم وبا کی روک تھام ، اس پر قابو پانے، تشخیص اور علاج معالجہ کیلئے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرے گی۔








