اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاک چین مشترکہ ایوان صنعت وتجارت کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور اس کا ایک خطہ ایک شاہراہ (بی آر آئی) کا منصوبہ دنیا بھر میں مزید اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان کے دوران کیا۔ شاہ …
چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار،اس کا ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ دنیا میں اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاک چین مشترکہ ایوان صنعت وتجارت کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور اس کا ایک خطہ ایک شاہراہ (بی آر آئی) کا منصوبہ دنیا بھر میں مزید اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان کے دوران کیا۔ شاہ فیصل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین میں سڑکوں اور ریلوے کے مجوزہ منصوبوں کی تعمیر اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے چینی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی پر عملدرآمد ضروری ہے۔چین عالمی معیشت میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے جس کی پاک چین دو طرفہ تعلقات میں بھی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور پاک چین تجارتی شراکت داری کا حجم 20 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ پاک چین مشترکہ ایوان صنعت وتجارت کے سینئر نائب صدر احمد حسنین نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری اور تجارت سے متعلق مسائل کے حل کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ علاقائی اقتصادی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔








