چین کا امریکی انتظامیہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں تائیوان کو مدعو نہ کرنےکا مطالبہ

بیجنگ ۔ 18 جنوری (اے پی پی) چین نے امریکی انتظامیہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں تائیوان کو مدعو نہ کرنےکا مطالبہ کردیا کر دیا۔بدھ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہواچن یینگ نے کہا کہ امریکا ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں تائیوان کے وفد کو مدعو نہ کرے، انھوں نے کہا کہ چین تائیوان کے بارے اپنے موقف پر سختی سے قائم …

بیجنگ ۔ 18 جنوری (اے پی پی) چین نے امریکی انتظامیہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں تائیوان کو مدعو نہ کرنےکا مطالبہ کردیا کر دیا۔بدھ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہواچن یینگ نے کہا کہ امریکا ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں تائیوان کے وفد کو مدعو نہ کرے، انھوں نے کہا کہ چین تائیوان کے بارے اپنے موقف پر سختی سے قائم ہے اور اس کی خلاف ورزی ان کے لئے ناقابل برداشت ہو سکتی ہے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر نامزد ہونے کے بعد برسوں پرانی روایت توڑ کر تائیوانی صدر کی تہنیتی فون کال وصول کی اوربعد میں بیان دیا کہ ایک چین پالیسی سمیت تمام تنازعات قابل مذاکرات ہیں جس کا چین نے بے حد برا مناتے ہوئے ٹرمپ کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کیا ۔

Leave a Reply