چین کا اپنےشہریوں کو جاپان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ

ٹوکیو ۔5مارچ (اے پی پی):جاپان میں ہراسانی کے واقعے کے بعد چین نے اپنے شہریوں کو جاپان کا سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں چینی سفارتحانے نے ٹوکیو میں چینی شہریوں کو ہراساں کیے جانے کے حالیہ واقعے کے بعد اپنے شہریوں کو عارضی طور پر جاپان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ سفارت خانے نے جاری …

ٹوکیو ۔5مارچ (اے پی پی):جاپان میں ہراسانی کے واقعے کے بعد چین نے اپنے شہریوں کو جاپان کا سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں چینی سفارتحانے نے ٹوکیو میں چینی شہریوں کو ہراساں کیے جانے کے حالیہ واقعے کے بعد اپنے شہریوں کو عارضی طور پر جاپان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

سفارت خانے نے جاری بیان میں کہا کہ یکم مارچ کوٹوکیوکی سڑکوں پر میراتھن ریس دیکھنے کے دوران چند چینی شہریوں کو چند جاپانی دائیں بازو کے افراد کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے صورتِ حال پر قابو پا لیا۔سفارت خانے کے مطابق واقعے کے فوراً بعد مقامی پولیس سے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ جاپان میں موجود چینی شہریوں کے قانونی حقوق اور مفادات کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جائے۔

تازہ انتباہ میں چینی شہریوں کو فی الحال جاپان کا سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ جاپان میں مقیم چینی باشندوں کو اپنی ذاتی سلامتی کے بارے میں زیادہ محتاط رہنے اور حفاظتی اقدامات بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں شہری فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں اور جاپان میں موجود چینی سفارتی مشنز سے مدد حاصل کریں۔