بیجنگ۔16اکتوبر (اے پی پی):چین کا ای کامرس لاجسٹک انڈیکس ستمبر میں رواں سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق چائنا فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ نے جمعرات کو ستمبر میں چائنا ای کامرس لاجسٹک انڈیکس جاری کیا، انڈیکس ماہ بہ ماہ بڑھتا رہا، اور رواں سال کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔ کاؤنٹیوں، قصبوں اور دیہاتوں پر مشتمل تین سطحوں پر مشتمل …
چین کا ای کامرس لاجسٹک انڈیکس رواں سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

مزید خبریں
بیجنگ۔16اکتوبر (اے پی پی):چین کا ای کامرس لاجسٹک انڈیکس ستمبر میں رواں سال کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق چائنا فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ نے جمعرات کو ستمبر میں چائنا ای کامرس لاجسٹک انڈیکس جاری کیا، انڈیکس ماہ بہ ماہ بڑھتا رہا، اور رواں سال کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔
کاؤنٹیوں، قصبوں اور دیہاتوں پر مشتمل تین سطحوں پر مشتمل لاجسٹکس اور ترسیل کے نظام میں مسلسل بہتری کے ساتھ دیہی ای کامرس لاجسٹکس کے کاروباری حجم میں رواں سال مسلسل اضافہ ہوا ہے اورستمبر میں دیہی ای کامرس لاجسٹکس کے کاروباری حجم کے انڈیکس میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔طلب میں مسلسل اضافے نے ای کامرس لاجسٹک کمپنیوں کے اعتماد کو بڑھایا ہے۔ ستمبر میں ای کامرس لاجسٹکس کمپنیوں کی سپلائی اور صلاحیت میں مسلسل بہتری دیکھنے کو ملی۔








