چین کا برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر نریندر مودی کو پاکستان پر الزام تراشی سے گریز کا مشورہ،

چین کا برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر نریندر مودی کو پاکستان پر الزام تراشی سے گریز کا مشورہ، عالمی برادری کو دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے، ترجمان چینی وزارت خارجہ بیجنگ ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) چین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو فروغ …

چین کا برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر نریندر مودی کو پاکستان پر الزام تراشی سے گریز کا مشورہ،
عالمی برادری کو دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) چین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزامات کے اعادہ سے گریز کریں۔ برازیل، روس، چین ، بھارت اور جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ کے سربراہان کا اجلاس3 تا 5 ستمبر چین کے شہر شیامن میں ہوگا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچن ینگ نے دارالحکومت بیجنگ میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ سال بھارتی شہر گوا میں ہونے والے آٹھویں برکس سربراہ اجلاس میں بھی اس موضوع کو زیر بحث لانے کی کوشش کرتے ہوئے پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کے الزامات عائد کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی 9 ویں اجلاس کے موقع پر اس طرزعمل کے اعادے سے گریز کریں کیونکہ ایسی صورت میں کانفرنس کی ناکامی کا اندیشہ ہے۔ چینی ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی طرف سے گذشتہ سال کے طرزعمل کے اعادے کی صورت میں چین اپنی قریبی اتحادی پاکستان کا دفاع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس سال منعقد ہونے والے برکس سربراہ اجلاس کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply