چین کا تائیوان کے معاملے پر امریکا سے شدید احتجاج

بیجنگ۔ یکم اگست (اے پی پی) تائیوان علاقے کی سربراہ ثائی انگ وین پیراگوئے اور بیلیز کا دورہ کریں گی اور اس دوران امریکہ میں عارضی قیام کریں گی۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شیوانگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے ثائی انگ وین کے قیام کے حوالے سے امریکا سے شدید احتجاج کیا ہے۔ترجمان گنگ شوانگ نے کہا کہ ون چائنا اصول پر بین الاقوامی براداری متفق …

بیجنگ۔ یکم اگست (اے پی پی) تائیوان علاقے کی سربراہ ثائی انگ وین پیراگوئے اور بیلیز کا دورہ کریں گی اور اس دوران امریکہ میں عارضی قیام کریں گی۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شیوانگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے ثائی انگ وین کے قیام کے حوالے سے امریکا سے شدید احتجاج کیا ہے۔ترجمان گنگ شوانگ نے کہا کہ ون چائنا اصول پر بین الاقوامی براداری متفق ہے۔تائیوان علاقے کے سربراہان کے امریکا میں عارضی قیام کے حوالے سے چین نے بارہا اپنے موقف کا اظہار کیا ہے اور امریکہ سے شدید احتجاج بھی کیا۔چین ہمیشہ کی طرح اس عمل کی مخالفت کرتا ہے کہ امریکا سمیت وہ تمام ممالک تائیوان علاقے کے سربراہان کے قیام کا اہتمام کریں کہ جن کے چین کےساتھ سفارتی تعلقات ہیں۔

مزید خبریں