چین کا غربت اور ماحولیاتی ایشوز کے جدت آمیز حل کے فروغ سے متعلق انٹرنیشنل آرگنائزیشن (انبار) کیلئے پاکستان کی رکنیت کا پر خیرمقدم

بیجنگ۔10نومبر (اے پی پی):چین نے غربت اور ماحولیاتی ایشوز کے جدت آمیز حل کے فروغ سے متعلق انٹرنیشنل بامبو اینڈ رتن رآگنائزیشن (انبار) کیلئے پاکستان کی رکنیت کا سرکاری طور پر خیرمقدم کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چین کے انبار ہیڈ کوارٹرز میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں انبار بورڈ آف ٹرسٹیز کے شریک چیئرمین پروفیسر جینگ زی ہوئی، ڈائریکٹر جنرل انبار علی مچومو، کیمرون کے سفیر مارٹن …

بیجنگ۔10نومبر (اے پی پی):چین نے غربت اور ماحولیاتی ایشوز کے جدت آمیز حل کے فروغ سے متعلق انٹرنیشنل بامبو اینڈ رتن رآگنائزیشن (انبار) کیلئے پاکستان کی رکنیت کا سرکاری طور پر خیرمقدم کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چین کے انبار ہیڈ کوارٹرز میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں انبار بورڈ آف ٹرسٹیز کے شریک چیئرمین پروفیسر جینگ زی ہوئی، ڈائریکٹر جنرل انبار علی مچومو، کیمرون کے سفیر مارٹن مپانا ، انبار رکن ممالک کے سفیروں اور سینئر سفارتکاروں سمیت چینی وزارت خارجہ ،نیشنل فارسٹری اور گراس لیڈ ایڈمنسٹریشن کے سینئر حکام نے شرکت کی ۔

مقررین نے ماحولیاتی ایشوز اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بامبو اینڈ رتن کی اپلیکیشن اور اس کے استعمال کی اہمیت اجاگر کی ،پروفیسر جیانگ نے اپنے خطاب میں 2019 ء میں بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کیا جس کے دوران انہوں نے وزیراعظم سے انبار کیلئے پاکستان کی مکمل رکنیت کی درخواست کی تھی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے انبار کی رکنیت کیلئے رکن ممالک، چینی اداروں اور انبار سیکرٹریٹ کے ساتھ حکومت پاکستان کی جانب سے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین اقدامات سے آگاہ کیا جو چینی صدر شی کے نیلے آسمان سرسبز پہاڑوں اور صاف پانی کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے آرگنائزیشن کے اغراض ومقاصد کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت اور کمٹمنٹ کا اظہار کیا ،سفیر نے عالمی حیاتیاتی تنوع کی کوششوں کےسلسلہ میں انبار کی میزبانی پر چین سے گہرے تشکر کا اظہار کیا اور کہا کہ چین پاکستان اور تمام رکن ممالک کیلئے باعث تقویت ہے۔