بیجنگ ۔7مارچ (اے پی پی):چین نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا اعلان کیاہے ۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی تحفظ وانگ شیائوپنگ Wang Xiaoping نے کہا ہے کہ ہم نے مصنوعی ذہانت کے استعمال سے نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور روایتی شعبوں کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ …
چین کا مصنوعی ذہانت کے ذریعے نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا اعلان
مزید خبریں
بیجنگ ۔7مارچ (اے پی پی):چین نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا اعلان کیاہے ۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی تحفظ وانگ شیائوپنگ Wang Xiaoping نے کہا ہے کہ ہم نے مصنوعی ذہانت کے استعمال سے نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور روایتی شعبوں کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لا کر معیشت میں نئے مواقع پیدا کرنے کی حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت، اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ اور جدید سروسز کے شعبوں میں روزگار کی بڑی صلاحیت موجود ہے جسے مزید فروغ دیا جائے گا۔یہ بیان چین کی قومی مقننہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر دیا گیا جہاں ملک کی اقتصادی اور سماجی پالیسیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔








