بیجنگ ۔10نومبر (اے پی پی):چین نے نکسیریاچپس پر برآمدی پابندیوں پر چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین نے سویلین ایپلی کیشنز کے لیے نیکسیریا چپس پر ایکسپورٹ کنٹرول کے لیے چھوٹ دے دی ہے۔ اس بات کا اعلان چینی وزارت تجارت نے گزشتہ روز کیا،نیکسیریا چپس پر ایکسپورٹ کنٹرول کے لیے چھوٹ سے کار ساز اداروں اور آٹوموٹو سپلائرز کے لیے سپلائی کی کمی …
چین کا نکسیریا چپس پر برآمدی پابندیوں پر چھوٹ کا اعلان
بیجنگ ۔10نومبر (اے پی پی):چین نے نکسیریاچپس پر برآمدی پابندیوں پر چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین نے سویلین ایپلی کیشنز کے لیے نیکسیریا چپس پر ایکسپورٹ کنٹرول کے لیے چھوٹ دے دی ہے۔
اس بات کا اعلان چینی وزارت تجارت نے گزشتہ روز کیا،نیکسیریا چپس پر ایکسپورٹ کنٹرول کے لیے چھوٹ سے کار ساز اداروں اور آٹوموٹو سپلائرز کے لیے سپلائی کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈچ حکومت کی جانب سے آٹوموٹو الیکٹریکل سسٹمز میں استعمال ہونے والی بنیادی چپس بنانے والی بڑی کمپنی نیکسیریا کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد چین کے اعلان سے برآمدی پابندیوں کی وجہ سے عالمی آٹو انڈسٹری پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔









