چین کا 10 فروری سےامریکی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر نے کا اعلان

بیجنگ ۔4فروری (اے پی پی):چین نے امریکا سے کوئلے اور مائع قدرتی گیس کی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف لگا نے کا اعلان کیا ہے ۔ بیجنگ کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وہ امریکا سے کوئلے اور مائع قدرتی گیس کی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف لگائے گا، جب امریکا کی جانب سے چینی سامان پر10 فیصد محصولات عائد کیے گئے ۔ چین کی وزارت خزانہ نے یہ …

بیجنگ ۔4فروری (اے پی پی):چین نے امریکا سے کوئلے اور مائع قدرتی گیس کی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف لگا نے کا اعلان کیا ہے ۔ بیجنگ کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وہ امریکا سے کوئلے اور مائع قدرتی گیس کی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف لگائے گا، جب امریکا کی جانب سے چینی سامان پر10 فیصد محصولات عائد کیے گئے ۔ چین کی وزارت خزانہ نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکا سے خام تیل، زرعی مشینری، پک اپ ٹرکوں اور بڑی نقل مکانی والے انجنوں والی سپورٹس کاروں جیسی گاڑیوں کی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف لگائے گی۔ چین نے کہا ہے کہ یہ نئے ٹیرف امریکا کی طرف سے لگائے گئے یکطرفہ ٹیرف میں اضافےکے جواب میں ہیں ۔ وزارت خزانہ نے یہ بھی کہا کہ امریکا کی جانب سے لگایا گیا یہ اضافہ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے ور چین اور امریکا کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون میں خلل ڈال رہا ہے ۔ چین نے کہا ہے کہ یہ ٹیر ف آئندہ ہفتے 10 فروری سے نافذ ہوں گے ۔