چین کی اقتصادی ترقی کا مستقبل اور خدمات امید افزا ہیں، اقوام متحدہ

نیویارک ۔ 20جنوری(اے پی پی) ا قوام متحدہ نے 2020ءعالمی اقتصادی صورتحال اور توقعات کی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر عالمی اقتصادی ترقی کو درپیش مختلف چیلنجز پر موثر طور پر قابو پایا گیا تو 2020ءمیں عالمی اقتصادی ترقی کی شرح اضافہ 2.5 تک پہنچ جائے گی۔اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل لیو زن مین نے کہا کہ مختلف بین الاقوامی ادارے چین کی معیشت کے مستقبل …

نیویارک ۔ 20جنوری(اے پی پی) ا قوام متحدہ نے 2020ءعالمی اقتصادی صورتحال اور توقعات کی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر عالمی اقتصادی ترقی کو درپیش مختلف چیلنجز پر موثر طور پر قابو پایا گیا تو 2020ءمیں عالمی اقتصادی ترقی کی شرح اضافہ 2.5 تک پہنچ جائے گی۔اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل لیو زن مین نے کہا کہ مختلف بین الاقوامی ادارے چین کی معیشت کے مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ طویل عرصے تک جاری رہنے والی تجارتی کشمکش کے زیر اثر 2019ءمیں عالمی معشیت کی شرح اضافہ 2.3 تک کم ہوگئی، جو گزشتہ دس سالوں میں سب سے کم ہے۔اگر تجارت کی کشیدہ صورتحال، مالیاتی شعبے میں اتار چڑھاو اور جغرافیائی سیاسی صورتحال کی کشیدگی کے اثرات جاری رہیں تو 2020ءمیں عالمی معیشت کی شرح اضافہ ممکنہ طور پر1.8فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ متعدد رکاوٹوں کے باوجود مشرقی ایشیا نے دنیا میں اقتصادی ترقی کی سب سے تیز رفتار کوبرقرار رکھا ہے اور عالمی معیشت کے لئے سب سے زیادہ خدمات سرانجام دی ہیں۔رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا کہ 2020ءاور 2021ءمیں چین کی جی ڈی پی کی شرح اضافہ بالترتیب 6 فیصد اور 5.9 فیصد رہے گی۔