چین کی امریکا کی وینزویلا پر اقتصادی پابندیوں کی مخالفت

بیجنگ ۔18دسمبر (اے پی پی):چین نے امریکا کی جانب سے وینزویلا پر عائد اقتصادی پابندیوں اور تیل بردار جہازوں کی بلاکنگ کے اقدام کی شدید مخالفت کی ہے۔رائٹرز کےمطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بدھ کو وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین یکطرفہ جبر کی مخالفت کرتا ہے اور ممالک کے حق خودارادیت اور قومی وقار کا دفاع …

بیجنگ ۔18دسمبر (اے پی پی):چین نے امریکا کی جانب سے وینزویلا پر عائد اقتصادی پابندیوں اور تیل بردار جہازوں کی بلاکنگ کے اقدام کی شدید مخالفت کی ہے۔رائٹرز کےمطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بدھ کو وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین یکطرفہ جبر کی مخالفت کرتا ہے اور ممالک کے حق خودارادیت اور قومی وقار کا دفاع کرتا ہے۔

چین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری کو وینزویلا کے موقف کی حمایت کرنی چاہیے، جو اپنے جائز حقوق اور مفادات کا دفاع کر رہا ہے۔ واضح رہے امریکا نے اس ہفتے وینزویلا کے تیل بردار جہازوں پر مکمل بلاک کر دینے کا حکم دیا تھا اور اس کے ساتھ ہی جنوبی سمندری علاقے میں فوجی طاقت میں اضافے کا اعلان کیا۔چین وینزویلا کا سب سے بڑا تیل خریدار ہے اور دسمبر میں اس کی تیل کی خریداری 600,000 بیرل فی دن تک پہنچنے کی توقع ہے۔