چین کی برآمدات کا حجم 250 کھرب یوان کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

175

بیجنگ ۔13جنوری (اے پی پی):چین کی برآمدات کا حجم 250 کھرب یوان کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پیر کو سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کی برآمدات 2024 میں ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور برآمدات کا کل حجم پہلی بار 25 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا ، جو سال بہ سال 7.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 25.45 ٹریلین یوآن (3.47 ٹریلین ڈالر) تک پہنچ گئیں۔ اسی طرح درآمدات کل 18.39 ٹریلین یوآن رہی، جو کہ سال بہ سال 2.3 فیصد کا اضافہ ہے جبکہ مشترکہ تجارت پانچ فیصد بڑھ کر ریکارڈ 43.85 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی۔