بیجنگ۔10نومبر (اے پی پی):افغانستان سے متعلق چین کے خصوصی نمائندہ یوئی ژیائونگ پاکستان میں افغانستان کی صورتحال سے متعلق ٹرائیکا پلس اجلاس میں چینی وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نےبدھ کویومیہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس اہم اجلاس کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں استحکام کے لیے تمام ساز …
چین کی جانب سےٹرائیکا پلس اجلاس کی بھرپور حمایت ،خصوصی نمائندہ یوئی ژیائونگ وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے

مزید خبریں
بیجنگ۔10نومبر (اے پی پی):افغانستان سے متعلق چین کے خصوصی نمائندہ یوئی ژیائونگ پاکستان میں افغانستان کی صورتحال سے متعلق ٹرائیکا پلس اجلاس میں چینی وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نےبدھ کویومیہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس اہم اجلاس کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں استحکام کے لیے تمام ساز گار کوششوں کی حمایت کرتے ہیں تاکہ اس سلسلہ دنیا میں اتفاق رائے ہوسکے ،پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف ٹرائیکا پلس اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں امریکی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندہ اور افغانستان سے متعلق نائب وزیر خارجہ تھامس ویسٹ اور افغانستان کے لیے روس کے خصوصی مندوب جمیر کابلوف بھی شرکت کریں گے۔.








