چین کی جانب سے امریکاایران جنگ بندی کا خیرمقدم

چین کی جانب سے امریکاایران جنگ بندی کا خیرمقدم

بیجنگ۔8اپریل (اے پی پی):چین نے امریکا ایران جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے متعلقہ فریقوں کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا ۔انہو ں نے کہا کہ ایک ذمہ دار بڑی ریاست کے طور پر چین خطے میں امن و امان کی بحالی میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے مثبت اقدامات کرے گا۔