"چین نے جاپان کی جانب سے خلا میں تیزی سے ہتھیار نصب کرنے اور اسے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن و استحکام کے لیے تشویشناک قرار دیا۔”
چین کی جاپان کی جانب سے خلا میں تیزی سے ہتھیار نصب کرنے،اسے فوجی مقاصد کے لئے استعمال کر نے کے اقدام کی مذمت

مزید خبریں
بیجنگ۔9جولائی (اے پی پی):چین نے جاپان کی جانب سے خلا میں تیزی سے ہتھیار نصب کرنےاور اسے فوجی مقاصد کے لئے استعمال کر نے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
شنہوا کے مطابق چین کی وزارتِ دفاع کے ترجمان چن شی نے یہ بیان جاپان جاپان کی جانب سے ایک ترمیم کی منظوری کے بعد دیا، جس کے تحت جاپان ایئر سیلف ڈیفنس فورس کا نام تبدیل کرکے جاپان ایرو سپیس سیلف ڈیفنس فورس رکھا جائے گا اور اس کے تحت سپیس آپریشنز وِنگ بھی قائم کیا جائے گا۔ چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا کہ جاپان نے حالیہ برسوں میں خلا کو کھلے عام ایک عسکری آپریشنل میدان کے طور پر شامل کیا ہے اور خلا میں اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافے کے عزائم ظاہر کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران خلا سے متعلق شعبوں میں جاپان کے فوجی اخراجات میں دس گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ متعلقہ آپریشنل فورسز کی تعداد 30 گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ چینی ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات خلا کو عسکری بنانے، خلا میں اسلحے کی دوڑ کو تیز کرنے اور جاپان میں نئی عسکریت پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتے ہیں جو ایک حقیقی خطرہ ہے۔ انہوں نے عالمی امن کے حامی ممالک پر زور دیا کہ وہ جاپان کے ان اقدامات پر گہری نظر رکھیں اور جاپان کی دائیں بازو کی قوتوں کی جانب سے مبینہ طور پر تیز کی جانے والی دوبارہ فوجی کارروائیوں کی کوششوں کو روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں۔








