بیجنگ۔1فروری (اے پی پی):چین کی بحری جہاز سازی کی صنعت میں سال 2025 کے دوران 11.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شنہوا کے مطابق وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ چین کی جہاز سازی کی صنعت نے 2025 میں مسلسل 16ویں سال بھی تین بڑے اشاریوں کے لحاظ سے عالمی منڈی میں سب سے بڑا حصہ برقرار …
چین کی جہاز سازی کی صنعت میں سال 2025 کے دوران 11.4 فیصد اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
بیجنگ۔1فروری (اے پی پی):چین کی بحری جہاز سازی کی صنعت میں سال 2025 کے دوران 11.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شنہوا کے مطابق وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ چین کی جہاز سازی کی صنعت نے 2025 میں مسلسل 16ویں سال بھی تین بڑے اشاریوں کے لحاظ سے عالمی منڈی میں سب سے بڑا حصہ برقرار رکھا۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں چین کی جہاز سازی کی پیداوار 5 کروڑ 36 لاکھ 90 ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن (DWT) تک پہنچ گئی جو سال بہ سال 11.4 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے اور عالمی مجموعی پیداوار کا 56.1 فیصد بنتی ہے۔گزشتہ سال نئے آرڈرز 10 کروڑ 78 لاکھ 20 ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن تک پہنچ گئے جو عالمی منڈی میں 69 فیصد حصے کے برابر ہیں۔دسمبر 2025 کے اختتام تک اس شعبے کے زیر التوا آرڈرز 27 کروڑ 44 لاکھ 20 ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن تک پہنچ گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 31.5 فیصد زیادہ ہیں جبکہ یہ حجم عالمی منڈی کے 66.8 فیصد حصے کی نمائندگی کرتا ہے۔








