بیجنگ۔5مارچ (اے پی پی):چین کی مجموعی اقتصادی پیداوار (جی ڈی پی) میں سال 2025 کے دوران 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں سال اقتصادی شرح نمو 4.5 سے 5 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چودھویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کا آغاز جمعرات کی صبح بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ہوا جس میں شی جن …
چین کی جی ڈی پی میں سال 2025 کے دوران 5 فیصد اضافہ ریکارڈ، رواں سال اقتصادی شرح نمو 4.5 سے 5 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ

مزید خبریں
بیجنگ۔5مارچ (اے پی پی):چین کی مجموعی اقتصادی پیداوار (جی ڈی پی) میں سال 2025 کے دوران 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں سال اقتصادی شرح نمو 4.5 سے 5 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چودھویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کا آغاز جمعرات کی صبح بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ہوا جس میں شی جن پنگ سمیت پارٹی اور ریاست کے قائدین نے شرکت کی۔وزیر اعظم لی چیانگ نے اجلاس میں حکومتی ورک رپورٹ پیش کی۔رپورٹ کے مطابق 2025 میں چین کی معیشت مجموعی طور پر مستحکم رہی اور پیش رفت کا تسلسل برقرار رہا۔ جی ڈی پی میں 5 فیصد اضافہ ہوا اور اس کا مجموعی حجم 140.19 ٹریلین یوان تک پہنچ گیا۔
سال بھر کے اقتصادی و سماجی ترقیاتی اہداف کامیابی سے مکمل کیے گئے اور 14 واں پانچ سالہ منصوبہ خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوا جبکہ دوسرے صد سالہ ہدف کے نئے سفر کا مضبوط آغاز کیا گیا۔حکومتی ورک رپورٹ میں 2026 کے لیے اہم متوقع اہداف بھی پیش کیے گئے ہیں۔ اقتصادی شرح نمو 4.5 سے 5 فیصد کے درمیان رکھنے اور عملی اقدامات کے ذریعے اس سے بہتر نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
شہری سروے شدہ بے روزگاری کی شرح تقریباً 5.5 فیصد تک محدود رکھنے، شہروں میں ایک کروڑ20لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں پیدا کرنے، کنزیومر پرائس انڈیکس میں تقریباً 2 فیصد اضافہ رکھنے، شہری و دیہی آمدنی کو اقتصادی نمو کے ساتھ ہم آہنگ رکھنے، بین الاقوامی ادائیگیوں میں بنیادی توازن برقرار رکھنے، اناج کی پیداوار کو تقریباً سات سو ملین ٹن تک پہنچانے اور فی یونٹ مجموعی قومی پیداوار کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً 3.8 فیصد کمی لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔








