چین کی خام تیل کی پیداوار میں تیزی سے کمی

بیجنگ ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) چین کی خام تیل کی پیداوار میں رواں سال اگست کے دوران تیزی سے کمی ہوئی جس کی وجہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے باعث چینی آئل ریفائنریز کا پیداوار کم کرنے کا فیصلہ ہے۔ پیر کو قومی ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں خام تیل …

بیجنگ ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) چین کی خام تیل کی پیداوار میں رواں سال اگست کے دوران تیزی سے کمی ہوئی جس کی وجہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے باعث چینی آئل ریفائنریز کا پیداوار کم کرنے کا فیصلہ ہے۔ پیر کو قومی ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں خام تیل کی پیداوار میں 9.9 فیصد کمی ہوئی جو کہ 2003ءکے بعد ایک ماہ کے دوران خام تیل کی پیداوار میں سب سے زیادہ کمی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران خام تیل کی درآمد میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.5 فیصد جبکہ ریفائنڈ آئل کی پیداوار میں 2.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply