چین کی سالانہ مجموعی ملکی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):ادارہ شماریات چین کے مطابق چین کی مجموعی قومی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقا بلہ میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور فی کس سالانہ مجموعی ملکی پیداوار 99,665 یوآن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.1 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2025 میں ویزا فری انٹری کے ذریعے غیر ملکیوں کی آمد 30.08 ملین تک پہنچ گئی ،جس میں 49.5 فیصد کا …

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):ادارہ شماریات چین کے مطابق چین کی مجموعی قومی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقا بلہ میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور فی کس سالانہ مجموعی ملکی پیداوار 99,665 یوآن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.1 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2025 میں ویزا فری انٹری کے ذریعے غیر ملکیوں کی آمد 30.08 ملین تک پہنچ گئی ،جس میں 49.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔اسی طرح ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اخراجات میں بھی دوران سال 8.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سال 2025 کے دوران چین میں 92 اسپیس لانچز مکمل کی گئیں جن میں 50 کمرشل اسپیس لانچز بھی شامل ہیں۔