چین کی صنعتی معیشت میں ترقی کا رجحان برقرار،پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 6.2 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

بیجنگ۔22اکتوبر (اے پی پی):چین کی صنعتی معیشت میں رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران مستحکم ترقی کا رجحان برقرار رہا، جنوری سے ستمبر کے دوران صنعت کے شعبے کی شرح نمو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.2 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ سی جی ٹی این نے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں …

بیجنگ۔22اکتوبر (اے پی پی):چین کی صنعتی معیشت میں رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران مستحکم ترقی کا رجحان برقرار رہا، جنوری سے ستمبر کے دوران صنعت کے شعبے کی شرح نمو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.2 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

سی جی ٹی این نے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 41 بڑے صنعتی شعبوں میں سے 37 کی اضافی قدر میں سال بہ سال اضافہ ہوا، شمار کی گئی 623 بڑی صنعتی مصنوعات میں سے 385 مصنوعات کی پیداوار نے سال بہ سال ترقی کی، مقررہ حجم سے بالا صنعتوں کی ایکسپورٹ ڈلیوری ویلیو میں سال بہ سال 3.3 فیصد کا اضافہ ہوا اور نامزد سائز سے بالا منیوفیکچرنگ صنعت کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 9.7 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ونڈ ٹربائنز، نیوکلیئر ٹربائنز اور سولر سیلز جیسے آلات کی پیداوار میں بالترتیب 72.4 فیصد، 38.9فیصد اور 14فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ صنعتی اداروں کے منافع میں بھی نمایاں اضافہ ہوا اور جنوری سے اگست تک نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں سال بہ سال 0.9 فیصد اضافہ ہوا جس نے اس سال مئی سے کاروباری اداروں کے مجموعی منافع میں کمی کے رجحان کو تبدیل کردیا ۔ نان فیرس میٹلز اور برقی مشینری جیسی صنعتوں میں منافع میں بالترتیب 12.7فیصد اور 11.5فیصد کی ترقی ہوئی ۔

مزید خبریں