چین کی معاشی ترقی کا راز معیاری تعلیم، ہنر اور ٹیکنالوجی میں پوشیدہ ہے، وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے ’’گھوڑے کے سال‘‘ کی آمد پر چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو سپرنگ فیسٹیول کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہی،جس کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ اور نیشنل لینگویج پروموشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے اسلام آباد میں کیا گیا۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ …

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے ’’گھوڑے کے سال‘‘ کی آمد پر چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو سپرنگ فیسٹیول کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہی،جس کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ اور نیشنل لینگویج پروموشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے اسلام آباد میں کیا گیا۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوڑا عزم، طاقت، رفتار، استقامت اور کامیابی کی علامت ہے اور ایسی تقریبات عوامی روابط اور ثقافتی ہم آہنگی کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور لازوال دوستی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ترقی اور معاشی استحکام کے میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس کی معاشی ترقی کا راز معیاری تعلیم، ہنر اور ٹیکنالوجی میں پوشیدہ ہے۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ثقافتی تبادلے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہو رہے ہیں جبکہ مضبوط ثقافتی روابط پائیدار اقتصادی شراکت داری کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ پاک چین اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔