چین کی ژی شوانگبنا کا دورہ کرنے والے آسیان ٹور گروپوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت

بیجنگ۔10فروری (اے پی پی):چین نے پیر کو ویزا میں نرمی کی نئی پالیسی جاری کی ہے، جس کے تحت آسیان ممالک کے ٹور گروپس کو ملک کے جنوب مغربی صوبہ یونان کے مشہور سیاحتی مقام ژی شوانگبنا کا 6 دن بغیر ویز ا دورہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ بات نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے) نے پیر کو بیان میں کہی۔ انہوں نےکہا کہ اس اقدام کا …

بیجنگ۔10فروری (اے پی پی):چین نے پیر کو ویزا میں نرمی کی نئی پالیسی جاری کی ہے، جس کے تحت آسیان ممالک کے ٹور گروپس کو ملک کے جنوب مغربی صوبہ یونان کے مشہور سیاحتی مقام ژی شوانگبنا کا 6 دن بغیر ویز ا دورہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ بات نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے) نے پیر کو بیان میں کہی۔

انہوں نےکہا کہ اس اقدام کا مقصد جنوب مغربی چین میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے رسائی کو وسعت دینے ، اہلکاروں کے تبادلے کو فروغ دینے اور چین۔آسیان جامع سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں مدد کی بھی توقع ہے۔این آئی اے نے مزید کہا کہ چینی ٹریول ایجنسیوں کے زیر اہتمام آسیان ممالک کے سیاحتی گروپ ژی شوانگبنا گاسا بین الاقوامی ہوائی اڈے، موہن ریلوے پورٹ اور موہن ہائی وے پورٹ کے ذریعے ژی شوانگبنا میں داخل ہو سکتے ہیں۔

ایسوسی ایشن آف سائوتھ ایسٹ ایشیئن نیشنز (آسیان) برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کے گروپ شامل ہیں۔ این آئی اے کے مطابق چین نے چھٹیوں کے دوران غیر ملکیوں کے ذریعے 958,000 سرحد پار کے دورے ریکارڈ کئے جو کہ گزشتہ سال بہار کے تہوار کی چھٹیوں کے مقابلے میں 22.9 فیصد زیادہ ہیں۔

مزید خبریں