چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شِنگ کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شِنگ کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

مزید خبریں
بیجنگ۔24مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے بیجنگ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے (IDCPC) کے وزیر لیو ہائی شِنگ کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس ملاقات کے موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (CPC) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر بھی دستخط کئے گئے، جس کا مقصد نئے حالات کے تناظر میں جماعتی سطح پر روابط اور تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دینا ہے۔
یہ معاہدہ سیاسی مکالمے، باہمی سیکھنے اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران علاقائی امن، استحکام اور ترقی سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی کے مضبوط اور پائیدار تعلقات کی توثیق کی گئی۔








