اسلام آباد ۔ 06جنوری(اے پی پی) چین پاکستان آزاد تجارت کا معاہدہ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ پاکستان کی معیشت کو خوشحال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق چین پاکستان آزاد تجارت ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلے میں ٹیرف انتظامات کو دستاویزی شکل دی گئی معاہدے پر اپریل میں دونوں ملکوں کے رہنماوں نے دستخط کئے تھے اور …
چین کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ اورسی پیک پاکستان کی معیشت کو خوشحال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، حکام سرمایہ کاری بورڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06جنوری(اے پی پی) چین پاکستان آزاد تجارت کا معاہدہ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ پاکستان کی معیشت کو خوشحال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق چین پاکستان آزاد تجارت ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلے میں ٹیرف انتظامات کو دستاویزی شکل دی گئی معاہدے پر اپریل میں دونوں ملکوں کے رہنماوں نے دستخط کئے تھے اور یہ سال 2020ء کے پہلے روز نافذ العمل ہوا۔ نئے معاہدے کے مطابق دونوںملکوں کی طرف سے اپنی محصولات کی فہرستوں میں قابل ٹیکس اشیاء کے 75 فیصد پر ٹیرف کو صفر تک لایا گیا ہے اس سے دونوں ملکوں کے درمیان ٹیرف میں نمایاں کمی سے تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے اور سی پیک کی تعمیر میں مؤثر طور پر فروغ ملے گا۔








