چین کے شینژو-21 اور شینژو-23 مشنز کے خلانوردوں کے درمیان باضابطہ ہینڈ اوور تقریب منعقد
چین کے شینژو-21 اور شینژو-23 مشنز کے خلانوردوں کے درمیان باضابطہ ہینڈ اوور تقریب منعقد

مزید خبریں
بیجنگ۔28مئی (اے پی پی):چین کے خلانوردوں کے درمیان باضابطہ ہینڈ اوور تقریب منعقد ہوئی، جس میں شینژو-21 کے عملے نے چین کے خلائی اسٹیشن کی ذمہ داریاں شینژو-23 کے عملے کے حوالے کردیں۔
شنہوا کے مطابق شینژو-21 مشن کے خلانورد اپنے تمام طے شدہ فرائض مکمل کرچکے ہیں۔ تینوں خلانورد آئندہ چند روز میں شینژو-22 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس روانہ ہوں گے۔
چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلانوردوں کی واپسی شمالی چین کے اندرونی منگولیا کے ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر متوقع ہے۔ادھر واپسی کے مرحلے کے لیے تمام متعلقہ نظاموں اور لینڈنگ سائٹ پر حتمی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں تاکہ خلانوردوں کا بحفاظت استقبال یقینی بنایا جاسکے۔








