بیجنگ۔ 8 نومبر (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ سے امریکا کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے جمعرات کو چینی دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی۔ چینی صدر نے چین امریکا تعلقات میں تاریخی کردار پر ہنری کسنجر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم چینی عوام کے دوست کو کبھی نہیں بھلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ غیر معمولی تبدیلیوں کے اس دور میں بین …
چین کے صدر شی جن پنگ سے سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کی ملاقات

مزید خبریں
بیجنگ۔ 8 نومبر (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ سے امریکا کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے جمعرات کو چینی دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی۔ چینی صدر نے چین امریکا تعلقات میں تاریخی کردار پر ہنری کسنجر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم چینی عوام کے دوست کو کبھی نہیں بھلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ غیر معمولی تبدیلیوں کے اس دور میں بین الاقوامی برادری کی توقع ہے کہ چین امریکا تعلقات میں درست سمت میں پیش رفت جاری رہے گی۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ارجنٹائن میں جی 20 اجلاس کے موقع پر امریکی صدر سے ان کی ملاقات میں باہم دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔








