چین کے صدر کا سی ای ایل اے کے دسویں سربراہی اجلاس پرتہنیتی پیغام جاری

بیجنگ۔22مارچ (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی تنظیم (سی ای ایل اے ) کے دسویں سربراہی اجلاس کے موقع پرتہنیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین خطے کے ممالک کا قابل اعتماد دوست اور شراکت دار رہے گا۔شنہوا کے مطابق انہوں نے کہا کہ سی ای ایل اے اپنے قیام سے اب تک لاطینی امریکا اور کیریبین خطے میں امن، …

بیجنگ۔22مارچ (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی تنظیم (سی ای ایل اے ) کے دسویں سربراہی اجلاس کے موقع پرتہنیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین خطے کے ممالک کا قابل اعتماد دوست اور شراکت دار رہے گا۔شنہوا کے مطابق انہوں نے کہا کہ سی ای ایل اے اپنے قیام سے اب تک لاطینی امریکا اور کیریبین خطے میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کردار ادا کر رہی ہے اور اس نے عالمی جنوب کے ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون کو نئی تحریک دی ہے۔شی جن پنگ نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں چین۔سی ای ایل اے فورم کا چوتھا وزارتی اجلاس بیجنگ میں کامیابی سے منعقد ہوا، جس میں یکجہتی، ترقی، تہذیب، امن اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے پانچ مشترکہ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران چین اور لاطینی امریکی و کیریبین ممالک نے قریبی تعاون کے ذریعے ان پروگراموں پر عملدرآمد کو آگے بڑھایا، جس کے نتیجے میں دونوں خطوں کے عوام کو عملی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کی حمایت جاری رکھے گا اور ان کے ساتھ مل کر بین الاقوامی انصاف اور مساوات کے فروغ کے لیے کام کرے گا۔واضح رہے کہ کولمبیا اس وقت سی ای ایل اے کی گردشی صدارت سنبھالے ہوئے ہے اور تنظیم کا دسواں سربراہی اجلاس دارالحکومت بگوٹامیں ہو رہا ہے۔