چین کے صوبہ ہوبی میں 5 جی ایپلیکیشنز کا آغاز

بیجنگ ۔ یکم نومبر (اے پی پی) چین کی ٹیلی کام کی بڑی کمپنیوں نے صوبہ ہوبی میں 5 جی ایپلیکیشنز کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی کمیونیکیشن ایڈمنسٹریشن کے سربراہ سانگ کزہو نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس سال کے آخر تک صوبہ ہوبی میں 5جی ٹیکنالوجی کے دس ہزار بیس سٹیشن قائم کر دئے جائیں گے۔ چائنا ٹیلی کام نے صوبہ کے ہوائی اڈوں، ریلوے سٹیشنوں …

بیجنگ ۔ یکم نومبر (اے پی پی) چین کی ٹیلی کام کی بڑی کمپنیوں نے صوبہ ہوبی میں 5 جی ایپلیکیشنز کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی کمیونیکیشن ایڈمنسٹریشن کے سربراہ سانگ کزہو نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس سال کے آخر تک صوبہ ہوبی میں 5جی ٹیکنالوجی کے دس ہزار بیس سٹیشن قائم کر دئے جائیں گے۔ چائنا ٹیلی کام نے صوبہ کے ہوائی اڈوں، ریلوے سٹیشنوں اور دیگر مقامات پر 5جی نیٹ ورک قائم کردیئے ہیں ،چائنا موبائل ہوبی برانچ نے صوبہ ہوبی کے دارالحکومت ووہان میں 1580 بیس سٹیشنوں کے ذریعہ 5جی کا دائرہ کار یونیورسٹیوں ٹرانسپورٹیشن کے مراکز اور دیگر گنجان علاقوں تک بڑھا دیا ہے۔

مزید خبریں