چین کے مقامی ساختہ C919 طیارے کی پہلی بین الاقوامی کمرشل پرواز کا آغاز ہوگیا
چین کے مقامی ساختہ C919 طیارے کی پہلی بین الاقوامی کمرشل پرواز کا آغاز ہوگیا

مزید خبریں
ریاض ۔12اگست (اے پی پی):چین بدھ کے روز اپنے مقامی طور پر تیار کردہ C919 مسافر طیارے کے ذریعے پہلی بین الاقوامی تجارتی پرواز شروع کرے گا، جو دارالحکومت بیجنگ کو منگولیا کے دارالحکومت اولان باتر سے ملائے گی۔
شنہوا کے مطابق ایئر چائنا نے کہا ہے کہ C919 طیارے کے ذریعے یہ چین کا پہلا بین الاقوامی کمرشل روٹ ہوگا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 10 اگست تک ملک میں تیار کردہ اس بڑے مسافر طیارے نے 25 شہروں کو ملانے والے 57 فضائی روٹس پر خدمات انجام دیں اور 75 لاکھ سے زائد مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی ہے۔








