چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات‘ صدر مملکت کا منصب سنبھالنے پر ڈاکٹر عارف علوی کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی)چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدارتی سیکرٹریٹ پبلک پریس ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چینی وزیر خارجہ اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کر رہے تھے جس میں تین وزارتی سطح کے حکام بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے صدر مملکت کا منصب سنبھالنے پر ڈاکٹر عارف علوی کو مبارکباد …

اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی)چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدارتی سیکرٹریٹ پبلک پریس ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چینی وزیر خارجہ اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کر رہے تھے جس میں تین وزارتی سطح کے حکام بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے صدر مملکت کا منصب سنبھالنے پر ڈاکٹر عارف علوی کو مبارکباد دیتے ہوئے نئی حکومت کے لئے چینی قیادت کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ صدر مملکت کے حلف کے بعد پہلے شخص تھے جنہوں نے ان سے حلف برداری کی تقریب کے فوراً بعد ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کے تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے وزیراعظم کے ساتھ اپنی ملاقات اور وزیر خارجہ کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقائی اور کثیر الجہتی مسائل پر باہمی دلچسپی کے تمام معاملات پر تبادلہ خیال کے مواقع میسر آئے۔