ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،
چیچہ وطنی، نور شاہ کے علاقہ میں منشیات فروش گرفتار،1800گرام چرس برآمد

مزید خبریں
چیچہ وطنی۔ 22 جون (اے پی پی):ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ نورشاہ کی زیر نگرانی کام کرنیوالی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم رزاق کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1800 گرام چرس برآمد کر لی ،گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔








