ڈائریکٹراے پی پی عبدالجبار زکریا کے جواں سال صاحبزادے معاذ عبداللہ کو سپرد خاک کر دیا گیا،قل خوانی کل ہو گی

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):سینئر صحافی اور قومی خبر رساں ادارے (اے پی پی )کے ڈائریکٹر عبدالجبار زکریا کے جواں سال صاحبزادے معاذ عبداللہ کو سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ منگل کو میڈیا ٹائون اور ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی جس میں منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی محمد عاصم کھچی ، سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):سینئر صحافی اور قومی خبر رساں ادارے (اے پی پی )کے ڈائریکٹر عبدالجبار زکریا کے جواں سال صاحبزادے معاذ عبداللہ کو سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ منگل کو میڈیا ٹائون اور ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی جس میں منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی محمد عاصم کھچی ،

سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر محمد افضل بٹ ،نیشنل پریس کلب کے سابق صدر حاجی نواز رضا سمیت صحافیوں ، سیاسی و سماجی شخصیات ، اے پی پی کے ملازمین اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

21 سالہ معاذ عبداللہ فاسٹ یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنسز کے طالب علم تھے جو سرطان کے مرض میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے ۔

مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی و قرآن خوانی کل (بدھ کو) صبح گیارہ بجے میڈیا ٹاؤن اے بلاک کی مسجد میں ادا کی جائے گی ۔

مزید خبریں