ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی اسلام آباد کی زیرسربراہی اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی اسلام آباد شاکر حسین داوڑ کی زیرسربراہی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں پہلے سے تفویض کردہ اہداف کو جلد از جلد تکمیل کرنے،سرویلنس میں مزید بہتری، پکار 15 کی کالز پر بروقت رسپانس اور اسلام آباد پولیس کے آئی ٹی سیکشن میں مزید اصلاحات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایس ایس …

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی اسلام آباد شاکر حسین داوڑ کی زیرسربراہی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں پہلے سے تفویض کردہ اہداف کو جلد از جلد تکمیل کرنے،سرویلنس میں مزید بہتری، پکار 15 کی کالز پر بروقت رسپانس اور اسلام آباد پولیس کے آئی ٹی سیکشن میں مزید اصلاحات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایس ایس پی سیف سٹی ، ڈائریکٹر آئی ٹی ،ڈائریکٹر سسٹم اور دیگر ٹیکنیکل معہ سٹاف نے شرکت کی ۔ پہلے سے تفویض کردہ اہداف کوجلد از جلد تکمیل کرنے، پکار 15 کی کالز پر بروقت رسپانس اور اسلام آباد پولیس کے آئی ٹی سیکشن میں مزید اصلاحات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جدید تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کے ساتھ شہر بھر میں سرویلنس اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور سیف سٹی اسلام آباد کی سروسز کو موثر بنانے کیلئے اس کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بدلتے ہوئے دور کے عین مطابق جدید تکنیک اور موجودہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ انفرادی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اور آنے والے دورمیں آئی ٹی کا نمایاں کردار ہے اور تمام عوامل میں اس کا استعمال مرکزی کردار کی اہمیت کاہے اسی لئے ہمیں چاہئے کہ ہم اس میں پیشہ وارانہ انداز میں مہارت حاصل کریں تاکہ آنے والے جدید دور میں اس کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

مزید خبریں