ڈائریکٹر جنرل عائشہ فاروقی کو دفتر خارجہ کی ترجمان تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل عائشہ فاروقی کا دفتر خارجہ کی نئی ترجمان کے طور پر تقرری کا اعلان کر دیا گیا۔ جمعرات کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل عائشہ فاروقی کو فوری طور پر اور اگلے احکامات تک دفتر خارجہ کی ترجمان کی حیثیت سے تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایک دوسرے افسر ڈائریکٹر جنرل سجاد احمد …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل عائشہ فاروقی کا دفتر خارجہ کی نئی ترجمان کے طور پر تقرری کا اعلان کر دیا گیا۔ جمعرات کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل عائشہ فاروقی کو فوری طور پر اور اگلے احکامات تک دفتر خارجہ کی ترجمان کی حیثیت سے تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایک دوسرے افسر ڈائریکٹر جنرل سجاد احمد سحر کا این ایم سی (نیشنل مینجمنٹ کورس) سے تبادلہ کرکے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ممبر ڈائریکٹرنگ سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں