لاہور۔25جنوری (اے پی پی):ڈارٹفورڈ کرکٹ کلب کے سابق رکن اور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کے انتقال پر ڈارٹفورڈ کرکٹ کلب نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹ کے لئے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ محمد الیاس 79 برس کی عمر میں کینسر کے عارضہ کے باعث انتقال کر گئے تھے، ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ڈارٹفورڈ کرکٹ کلب ہیری …
ڈارٹفورڈ کرکٹ کلب کا ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کے انتقال پراظہار افسوس

مزید خبریں
لاہور۔25جنوری (اے پی پی):ڈارٹفورڈ کرکٹ کلب کے سابق رکن اور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کے انتقال پر ڈارٹفورڈ کرکٹ کلب نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹ کے لئے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
محمد الیاس 79 برس کی عمر میں کینسر کے عارضہ کے باعث انتقال کر گئے تھے، ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ڈارٹفورڈ کرکٹ کلب ہیری برائٹ نے کہا کہ ڈارٹفورڈ کرکٹ کلب کو یہ افسوسناک اطلاع دیتے ہوئے گہرا دکھ محسوس ہو رہا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کلب کے رکن محمد الیاس، جنہیں سب پیار سے اِلی (ILY) کہا کرتے تھے دنیائے فانی سے کوچ کرگئے ہیں،وہ 1980 کی دہائی میں ڈارٹفورڈ کرکٹ کلب کی فرسٹ الیون کے نہایت مقبول رکن رہے۔
وہ جارحانہ بلے باز اور ساتھ ہی ایک کارآمد لیگ بریک گیند باز بھی تھے۔محمد الیاس میدان میں نہایت مسابقتی مگر میدان سے باہر خوش مزاج اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی کبھی کبھار سامنے آنے والی دلچسپ اور منفرد عادات محفل کو قہقہوں سے بھر دیتی تھیں۔ ڈارٹفورڈ کا ہر کرکٹر ان کے ساتھ گزارے گئے وقت کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔یہ بات حیران کن ہے کہ محمد الیاس نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ سولہ برس کی عمر سے بھی پہلے کھیلا۔
اس سے بھی زیادہ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے اوپننگ بیٹسمین کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز ڈینس للی اور جیف تھامسن جیسے عظیم فاسٹ بولرز کے خلاف ان کے عروج کے زمانے میں کیا۔ ڈارٹفورڈ کے لیے تقریبا آٹھ برس کے دوران وہ مسلسل ٹیم کے نمایاں رنز اسکورر اور وکٹ لینے والوں میں شامل رہے۔
ڈارٹفورڈ کرکٹ کلب کے تمام اراکین، جن کے پاس محمد الیاس کے ساتھ بے شمار خوبصورت یادیں ہیں، ان کے اہلِ خانہ سے اس ناقابلِ تلافی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔








