کراچی ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پاکستانی کرنسی مارکیٹوں میںامریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں ایک پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میںجمعرات کو امریکی ڈالرکی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی …
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں بہتری

مزید خبریں
کراچی ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پاکستانی کرنسی مارکیٹوں میںامریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں ایک پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میںجمعرات کو امریکی ڈالرکی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید110.56روپے سے گھٹ کر 110.55روپے اور قیمت فروخت110.66روپے سے گھٹ کر110.65روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں ڈالرکی قیمت خرید111.70روپے اور قیمت فروخت112.10روپے پرمستحکم رہی۔








