ٹوکیو ۔ 14 جولائی (اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ بینک آف انگلینڈ کے یورپین یونین سے علیحدگی کے بعد پہلے اجلاس میں ممکنہ اہم فیصلوں بارے پائی جانے والی توقعات ہیں۔ ٹوکیو تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ 1.3144 ڈالر فی پاﺅنڈ سے بڑھ کر …
ڈالر کے مقابلے میں پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ میں اضافہ
ٹوکیو ۔ 14 جولائی (اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ بینک آف انگلینڈ کے یورپین یونین سے علیحدگی کے بعد پہلے اجلاس میں ممکنہ اہم فیصلوں بارے پائی جانے والی توقعات ہیں۔ ٹوکیو تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ 1.3144 ڈالر فی پاﺅنڈ سے بڑھ کر 1.3223 ڈالر فی پاﺅنڈ ہو گئی تاہم ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی شرح تبادلہ 104.52 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 105.33 ین فی ڈالر ہوگئی۔









