ٹوکیو ۔ 27 جون(اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے میں پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے اثرات ہیں۔ ٹوکیو تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ نیویارک کی سطح 1.3670 ڈالر فی پاﺅنڈ سے کم ہو کر 1.3379 ڈالر فی پاﺅنڈ …
ڈالر کے مقابلے میں پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ میں کمی

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 27 جون(اے پی پی) ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے میں پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے اثرات ہیں۔ ٹوکیو تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ نیویارک کی سطح 1.3670 ڈالر فی پاﺅنڈ سے کم ہو کر 1.3379 ڈالر فی پاﺅنڈ ہو گئی جبکہ جمعہ کو پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ 1.3229 ڈالر فی پاﺅنڈ تک گر گئی تھی جوکہ 1985ءکے بعد ڈالر کے مقابلے میں پاﺅنڈ کی کم ترین سطح تھی۔ ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی شرح تبادلہ 102.21 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 102.34 ین فی ڈالر ہو گئی۔








