کوئٹہ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):ڈان باسکو سکول اور پاسٹ پیوپلز کوئٹہ لوکل یونٹ کے زیراہتمام ہونے والی ڈان باسکو فٹ بال لیگ 2025 اختتام پذیر ہوگئی۔ سنسنی خیز فائنل میں یوحنا فٹ بال کلب نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینٹ تھامس فٹ بال کلب کو شکست دے کر چیمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری اقلیتی امور بلوچستان سید نعمان شاہ نے کھلاڑیوں کی …
ڈان باسکو فٹ بال لیگ 2025 اختتام پذیر، یوحنا فٹ بال کلب نے چیمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):ڈان باسکو سکول اور پاسٹ پیوپلز کوئٹہ لوکل یونٹ کے زیراہتمام ہونے والی ڈان باسکو فٹ بال لیگ 2025 اختتام پذیر ہوگئی۔ سنسنی خیز فائنل میں یوحنا فٹ بال کلب نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینٹ تھامس فٹ بال کلب کو شکست دے کر چیمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری اقلیتی امور بلوچستان سید نعمان شاہ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈان باسکو اسکول اور پاسٹ پیوپلز کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوانوں میں مثبت سوچ، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو فروغ دیتے ہیں۔اختتامی تقریب میں فادر برنارڈ، عا دل آکا ش اور برادر نبیل نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ریفریز میں میڈلز تقسیم کیے۔لیگ کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور معاشرے میں کھیلوں کے مثبت رجحان کو فروغ دینا تھا۔








