ممتاز عالم دین، مفکر اسلام اور جامعہ نعیمیہ کے مہتمم شہیدِ پاکستان ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کا 17واں یومِ شہادت آج 12 جون بروز جمعہ کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔
ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید کایوم شہادت آج منایا جائے گا

مزید خبریں
لاہور۔11جون (اے پی پی):ممتاز عالم دین، مفکر اسلام اور جامعہ نعیمیہ کے مہتمم شہیدِ پاکستان ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کا 17واں یومِ شہادت آج 12 جون بروز جمعہ کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک عظیم الشان مرکزی تقریب11 جون کو دارالعلوم جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو لاہور میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں ملک بھر کے نامور علما و مشائخ شرکت کریں گے اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی دینی، ملی اور فکری خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کریں گے۔
یومِ شہادت کی مناسبت سے مساجد میں قرآن خوانی، محافلِ نعت اور فاتحہ خوانی کی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ ان تقریبات میں علما کرام ان کی زندگی، کردار اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے ان کی قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔ یاد رہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھانے والے عظیم سکالر ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کو 12 جون 2009 کو ان کے دفتر میں ایک خود کش دھماکے کے ذریعے شہید کر دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر سرفراز نعیمی کو ان کی لازوال خدمات کے اعتراف میں ”ستارہ ہلالِ شجاعت” سے نوازا گیا۔







