ممتاز عالم دین، مفکر اسلام اور جامعہ نعیمیہ کے مہتمم شہیدپاکستان ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کا 17واں یومِ شہادت 12جون کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک عظیم الشان مرکزی تقریب 11جون کو دارالعلوم جامعہ نعیمیہ (گڑھی شاہو، لاہور) میں منعقد ہوگی
ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید کا17واں یوم شہادت12جون کو منایا جائے گا

مزید خبریں
لاہور۔10جون (اے پی پی):ممتاز عالم دین، مفکر اسلام اور جامعہ نعیمیہ کے مہتمم شہیدپاکستان ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کا 17واں یومِ شہادت 12جون کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک عظیم الشان مرکزی تقریب 11جون کو دارالعلوم جامعہ نعیمیہ (گڑھی شاہو، لاہور) میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں ملک بھر کے نامور علما و مشائخ شرکت کریں گے اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی دینی، ملی اور فکری خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کریں گے۔ یومِ شہادت کی مناسبت سے جامعہ نعیمیہ سے ملحقہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے مدارس اور مساجد میں قرآن خوانی، محافلِ نعت اور فاتحہ خوانی کی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
ان تقریبات میں علما کرام ان کی زندگی، کردار اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے ان کی قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔ یاد رہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھانے والے عظیم سکالر ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کو 12جون 2009 کو ان کے دفتر میں ایک خود کش دھماکے کے ذریعے شہید کر دیا گیا تھا۔ آپ نے خودکش حملوں اور بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کے خلاف جرات مندانہ اور تاریخی فتوی دیا تھا۔دین و ملک کے لیے ان کی لازوال خدمات اور دہشت گردی کے خلاف ان کے دو ٹوک موقف کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے آپ کو بعد از وصال اعلیٰ ترین سول اعزاز ”ستارہ ہلالِ شجاعت” سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔








