اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈاکٹرمحمود اور ڈاکٹرفہمیدہ ہمارے حقیقی ہیروز ہیں جنہوں نے نہ صرف خود بہادری سے کورونا کا مقابلہ کیا بلکہ عوام کے تحفظ کیلئے دوبارہ میدان عمل میں ہیں ، وزیراعظم کی ہدایت پرفاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں ان قومی ہیروز کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے حاضرہوا قوم آپ …
ڈاکٹرمحمود اور ڈاکٹرفہمیدہ ہمارے حقیقی ہیروز ہیں، قوم آپ کو سلام پیش کرتی ہے، ڈاکٹر شہباز گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈاکٹرمحمود اور ڈاکٹرفہمیدہ ہمارے حقیقی ہیروز ہیں جنہوں نے نہ صرف خود بہادری سے کورونا کا مقابلہ کیا بلکہ عوام کے تحفظ کیلئے دوبارہ میدان عمل میں ہیں ، وزیراعظم کی ہدایت پرفاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں ان قومی ہیروز کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے حاضرہوا قوم آپ کو سلام پیش کرتی ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ڈاکٹرز کے ساتھ گفتگو کا وڈیو کلپ بھی اپ لوڈ کیا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ فرنٹ لائن فائٹرز کو پوری قوم اور خاص طور پر وزیراعظم پاکستان کی جانب سے خراج تحسین پیش ہے۔
سنو اے مسیحا نفساں سنو
لہو میں بھیگے تمام موسم
وفا کے رستے کے سب مسافر گواہی دیں گے
سحر کا سورج گواہی دے گا کہ جب اندھیروں کی
کوکھ سے نکلنے والے یہ سوچتے تھے
کہ سب مسیحا مر چکے ہیں، تم کھڑے تھے۔








